*اردواسکو ل اورملحقہ مدارس کی تعطیل کاحکومت بہارحسب سابق کلینڈر جاری کرے: امارت شرعیہ*
(پریس ریلیز پھلواری شریف) ڈائریکٹر سکنڈری ایجوکیشن بہار کے ذریعہ جاری کردہ پرائمری ،مڈل ،سکنڈری ،اردو اسکول ،سنسکرت اور مدارس ملحقہ کے لئے ایک ساتھ ایک طرح کا تعطیل نامہ جاری کرنے پر قائم مقام ناظم امارت شرعیہ مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے اپنے پریس بیان میں سخت تشویش کا اظہار کیااور اس کو اقلیتی اداروں کےحقوق سے متصادم قرار دیا،جیسے ہی نئے سال کا کلینڈر محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری ہوا پورے بہار میں مدارس کے اساتذہ اور اردو اسکول کے ٹیچرس بے چین ہوگئے اور بڑی تعداد میں لوگ امارت شرعیہ سے رابطہ کرکے حکومت کو اس جانب متوجہ کرنے کی مانگ کرنے لگے چنانچہ امارت شرعیہ نے *05/12/2024* کومحترم وزیر اعلی بہار ،وزیرتعلیم بہار،چیف سکریٹری محکمہ تعلیم ،ڈائریکٹر سکنڈری ایجوکیشن بہار حکومت،ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اردو اسکول اور مدارس کے تعطیل نامہ میں تصحیح کر کے عید الفطر اورشب برات وغیرہ کی چھٹی سابقہ روایت کے مطابق برقرار رکھاجائے۔
انہوں نے کہا کہ عید الفطرمسلمانوں کا سب سے بڑی عید ہے ،اور اس میں ایک دن کی تعطیل سے ٹیچروں کو اپنے گھر پہونچنے میں دشواری ہوگی ایسے میںدور دراز کے ٹیچرس حضرات عید الفطراپنے بچوں کےساتھ کیسے منائیں گے ؟ اسی طرح محرم کی چھٹی کو بھی کم کردیا گیا اسے بھی پہلے کی طرح کیا جائے نئے تعطیل نامہ میں مدارس میں رمضان کی تعطیل کو بھی رد کر دیا گیا ہےجوسراسر غلط ہے واضح رہے کہ ملحقہ مدراس اقلیتی ادارے ہیں اور یہاںتقریبا سو فیصداقلیتی طلبہ اور طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں ،اس لئے شروع سے لے کر اب تک انہیں گرمی کی چھٹی نہیں دی جاتی اور اس کے بدلے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں چھٹی دی جاتی رہی ہے ،جسے اس سال کے کلینڈر میںختم کردیاگیا ہے اور صرف ایک دن باقی رکھاگیاہے، انہوں نےاس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئےوزیر اعلی بہار سےمدارس کے لئےمحکمہ تعلیم سے دوبارہ تعطیل نامہ جاری کرنے کی مانگ کی ہے۔
0 टिप्पणियाँ